تلہ گنگ (یواین پی)میڈیا کی نشا ند ھی کے بعد میو نسپل چو نگی میا نوا لی روڈکے میٹر سے دی جا نے وا لی کمر شل مارکیٹ کی بجلی کاٹ دی گئی ۔ تفصیلات کے مطا بق میڈیا ٹیم چند روز سے مسلسل یہ نشا ند ھی کر رہی تھی کہ میو نسپل چو نگی میا نوا لی روڈ کا میٹر کمر شل ہو نے کی بجا ئے گھریلو ہے اور اس سے ساتھ والی کمر شل ما رکیٹ کو غیر قانو نی طریقہ سے بجلی فرا ہم کی جا رہی تھی جو کہ کئی روز کی ڈھیٹا ئی کے بعد واپڈا اہکاروں نے منقطع کر دی ۔ ذرا ئع کے مطا بق غیر قا نو نی بجلی فرا ہم کر نے والوں اور غیر قا نو نی بجلی استعمال کر نے والوں کے خلاف کو ئی قا نو نی کاروا ئی نہ کی گئی ۔ عوا می حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ سب واپڈا افسران و اہلکاروں اور ٹی ایم اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہو رہا تھا ۔ جو کہ ایک غیر قانونی فعل ہے اس پر عمل درآمد کرا کے عوامی حقوق کے چوروں کو سزا دی جا ئے ۔
میو نسپل چو نگی میا نوا لی روڈ کا لگاڈومیسٹک میٹرایک سوالیہ نشان
تلہ گنگ (یواین پی)میو نسپل چو نگی میا نوا لی روڈ کا لگاڈومیسٹک میٹرایک سوالیہ نشان ؟؟؟؟؟؟تفصیلات کے مطا بق عوا می و سما جی حلقوں کا کہنا ہے کہ میو نسپل چو نگی میا نوا لی روڈ کا لگاڈومیسٹک میٹر کس نے کس کے کہنے پر لگا یاجبکہ یہاں کمر شل میٹر لگنا چا ہئے ۔ با ر بار نشا ندھی کے با وجود کیوں نہ کاٹا گیا ۔قا نو نی کارو ا ئی عمل میں نہیں لا ئی جا رہی کون سے نا دیدہ ہاتھ واپڈا کے کرپٹ افسران و اہلکاروں اور ٹی ایم اے کے ملوث ددعناصر کے خلاف قا نو نی کاروا ئی کے عمل کو روکے ہو ئے ہیں ۔ ان تمام سوالات کا جواب عوامی و سما جی حلقے ما نگ رہے ہیں جو کہ ایکسین واپڈا، ایس ڈی او رورل واپڈا کو دینا ہوں گے ۔ عوا می و سما جی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی عام آدمی کا یہ مسئلہ ہو تا تو اب تک واپڈا کی پچاس ٹیمیں اس کو عبرت کا نشان بنا نے کے کیلئے تلی ہو تیں جبکہ یہ غیر قا نو نی بجلی چو ری کا عمل اور غیر قا نو نی میٹر کسی کو دیکھا ئی نہیں دیتا ۔ عوا می و سما جی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور واپڈا کے اعلیٰ حکام کو جلد نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام حج تربیتی پروگرام آج تلہ گنگ میں ہوگا
تلہ گنگ (یواین پی)وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام حج تربیتی پروگرام آج تلہ گنگ میں ہوگا ۔بابو عمران قریشی حجاج کرام کو تربیت دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امورکے زیراہتمام آج بروز جمعہ صبح نو بجے امسال حجاز مقدس کا سفر کرنے والے خوش نصیب فرزند اسلام کو حج تربیت دی جائے گی۔یہ حج تربیتی پروگرام مرکزی جامع مسجدعیدگاہ تلہ گنگ میں منعقد ہوگا ۔رفیق حج کمیٹی پاکستان کے نائب صدر بابو عمران قریشی حجاج کرام کو تربیت دیں گے ۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں رفیق حج کمیٹی پاکستان کے نائب صدر بابو عمران قریشی نے بتایا کہ حج ایک اہم فریضہ ہے اس کی برکات سے مکمل فیض یاب ہونے کے لئے ضروری ہے کہ تمام مناسک حج کو درست طریقے سے ادا کیاجائے.وزارت مذہبی امور اس حوالے سے ہرسال حج کے لئے جانے والے خوش نصیب افراد کو مناسک حج کی صحیح ادائیگی کا طریقہ کار سکھانے کے لئے مختلف علاقوں میں تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرتی ہے ۔انہوں نے حج کے لئے جانے والے افراد سے کہاہے کہ وہ ان تربیتی نشستوں میں شریک ہوں اور مناسک حج کے بارے میں آگاہی حاصل کریں ۔ آج مرکزی جامع مسجد عیدگاہ تلہ گنگ میں ہونا والا تربیتی پروگرام اسی سلسلے کی کڑی ہے تحصیل تلہ گنگ کے اس سال حج پر جانے والے افراد اس پروگرام میں اپنی حاضری برقت یقینی بنائیں ۔اور مناسک حج کے بارے میں تربیت حاصل کریں ۔دریں اثناء یہاں مرکزی جامع مسجد عیدگاہ میں حج تربیتی پروگرام کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔