میدانی علاقے پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

055
لاہور: (یو این پی) ملک کے بیشتر میدانی علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ اندرون سندھ سورج دن بھر قہر برساتا رہا۔ دادو اور نوابشاہ میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا۔ قیامت خیز گرمی نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا۔ سکھر اور موہنجودڑو میں درجہ حرارت 45 ڈگری رہا۔لاہور میں بھی سارا دن تپتے سورج کا راج رہا۔ 44 درجے گرمی اور لو کے تھپیڑوں نے شہریوں کو نڈھال کئے رکھا۔ جہلم میں بھی پارہ 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ رحیم یار خان اور بہاولپور میں پارہ 43 درجے رہا۔موسم کی خبر دینے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی، حیدر آباد اور کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں میں ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme