انسانیت کی بے لوث خدمت کاجذبہ بیدارکرنا لاثانی سرکارکی بہت بڑی کرامت ہے۔محمد عاصم مختار (کیمپ کمانڈنٹ حلقہ نورپور)
میڈیکل سپشلسٹ ڈاکٹرز کی زیرنگرانی فری میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پراہل علاقہ کا لاثانی سرکارکی فلاحی خدمات پر بھرپور خراج تحسین
فیصل آباد(یواین پی)’’ انسانیت پہلے ،مذاہب بعد میں ‘‘لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے لاکھوں کارکنا ن پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اپنے مرشدکریم دورحاضر کے معروف روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکے اس فرمان کاعملی مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں،حلقہ نورپورمیں فری میڈیکل کیمپ میں بھی ہزاروں لوگوں نے یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ بلاامتیا ز مذاہب ومسالک مردوخواتین اوربچوں کی کثیر تعداد نے اس کیمپ سے بھرپور استفادہ کیا۔ان خیالات کااظہار محمد عاصم مختار (کیمپ کمانڈنٹ)نے حلقہ نورپورمیں فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا کے سوالات کاجوابات دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے لاکھ لاکھ شکرگزارہیں کہ اس کے فضل سے دورحاضرمیں ہمیں اللہ ورسولﷺ کے سب سے زیادہ محبوب ولی اورفقیر صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت اورصحبت عطا ہوئی ہے۔عبدالحفیظ نقشبندی (امیر حلقہ نورپور)نے اس موقع پر میڈیا کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ لاثانی سرکارکی نسبت نے ہمارے دلوں میں مخلوق خداکی خدمت کابے مثال جذبہ پیداکردیاہے،موجود ہ دورمیں لوگوں کی اکثریت حرص وہوس،حلال وحرام کی تمیز کے بغیر دولٹ سمیٹنے میں لگے ہوئے ہیں ،اس کے برعکس اللہ تعالیٰ کاہم پر فضل عظیم ہوااورہمیں صدیقی لاثانی سرکارکی صورت میں ایسی ہستی نصیب ہوئی ،جن کی صحبت اورنسبت پاک نے ہمارے دلوں کی دنیا ہی بدل ڈالی،رزق حلال کمانے اوراسے راہ خدامیں خرچ کرنے کی سعادت نصیب ہورہی ہے۔ کیمپ میں میڈیکل کے اسپشلسٹس ڈاکٹر ز جن میں ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی (ایم بی بی ایس،میڈیکل آفیسر)،ڈاکٹر اشفاق سرور (ایم بی بی ایس ،الٹراساؤنڈ سپشلسٹ)،ڈاکٹر راشد اقبال اورپروفیسر ڈاکٹر محمد جہاں زیب (گرایجوایشن ان تھیزیا،ماسٹر ان سرجری)نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کے چےئرمین صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی بے لوث،بلاامتیاز انسانیت کی خدمت پاکستان سمیت دنیا میں بسنے والے لاکھوں اربوں انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں،جو لوگ آپ کی تعلیمات پر عمل کررہے ہیں یقیناًوہ معاشرے کے بہترین انسان بن کردنیا وآخرت کی کامیابیاں حاصل کررہے ہیں۔خدمات سرانجام دینے والے دیگر ڈاکٹرز میں ڈاکٹر محمد وسیم قادر،ڈاکٹر محمد ثاقب،ڈاکٹر محمد نبیل ،ڈاکٹر محمد مجاہد اورڈاکٹر محمد فراز نے ۔کیمپ میں اپنی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔کیمپ کمانڈنٹ وامیر حلقہ سمیت دیگر تنظیمی کارکنان وعہدیداران حلقہ نورپورنے بہترین انتظامات کرکے اہل علاقہ کی طرف سے بھرپور خراج تحسین حاصل کیا۔تمام مریضوں کوفری ادویات دی گئیں،الٹراساؤنڈ,ہیپاٹائٹس ،اور شوگر ٹیسٹ اکثریت کے بالکل فری کئے گئے۔کیمپ میں آنیوالے تمام مریضوں کیلئے ٹھنڈے مشروب اورکھانے کابھی اہتمام کیاگیا تھا۔
ALMIGHTY ALLAH BLESS YOU AND YOUR TEAM AOT,DR KHURRAM SAHIB.
WITH BEST WISHES
MAZHAR ABBAS