باکسنگ لیجنڈ محمد علی کا خلاء کوئی پر نہیں کر سکتا: نواز شریف

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

images
اسلام آباد (یوا ین پی) وزیر اعظم نواز شریف کا لیجنڈ باکسر محمد علی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کا خلا کوئی پر نہیں کر سکتا۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سمیت عمران خان ، بلاول بھٹو اور دوسرے عالمی رہنماؤں نے بھی باکسر محمد علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی وفات پر ان کے اہل خانہ ، عزیز واقارب اور مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عظیم باکسر محمد علی گزشتہ نصف صدی سے نہ صرف امریکیوں بلکہ دنیا کے نوجوانوں کے لئے متاثر کن شخصیت تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ محمد علی ثابت قدمی اور مثبت طرز عمل کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کرنے کی ایک تابناک مثال تھے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی نے نہ صرف جدید باکسنگ کے میدان میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں بلکہ انہوں نے مغرب میں اقلیتوں کے حوالے سے سماجی ، سیاسی اور مذہبی بیانیہ کی تبدیلی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے جس پر ہم ان کے مقروض ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں محمد علی کی کمی یقیناً ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes