پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی میں شفافیت پر نیب کے سوالات، تحقیقات کا آغاز

Published on June 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

111
لاہور (یو این پی) ادارہ قومی بچت پاکستان کی پرائز بانڈز اسکیم کے تحت شہریوں نے اربوں روپے کے پرائز بانڈز خرید رکھے ہیں۔ ان پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی عدم شفافیت کے حوالے سے نیب حکام کو شکایات موصول ہوئیں جس پر نیب حکام نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور قومی بچت کے حکام کو طلب کر لیا۔نیب حکام نے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے لیے مشینوں کی خریداری میں پیپرا رولز دو ہزار چار کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی ہے۔ پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی میں ہاتھ سے چلائے جانے والی مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں جو کھلی بولی کرائے بغیر ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا سے خریدی گئیں۔نیب حکام نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ادارہ قومی بچت کو ہدایت دی کہ قرعہ اندازی کرنے والی مشینیں پیپرا رولز کے مطابق کھلی بولی کے ذریعے خریدی جائیں جبکہ مختلف ممالک میں استعمال ہونے والی مشینوں کی خوبیوں اور خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید مشینیں خریدنے کے لیے بین الاقوامی ریسرچ کرائی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog