ممبئی(یواین پی) پاکستانی اداکار فواد خان اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں، لیکن بالی وڈ کی ایک کے بعد ایک کامیاب فلم اور تمام بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کے باوجود فواد بالی وڈ جانے والے دیگر پاکستانی اداکاروں سے خوفزدہ ہیں۔بھارتی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب فواد سے سوال کیا گیا کہ وہ پاکستان سے آنے والی اداکاراؤں صبا قمر اور ماہرہ خان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو فواد نے ہنستے ہوئے کہا، میں یہ کہتے ہوئے خود غرض لگوں گا لیکن یہ میرے لیے کوئی دلچسپ وقت نہیں، میں مرد اور عورت میں فرق نہیں کرتا اس لیے مجھے سخت مقابلہ لگ رہا ہے۔