جھنگ سٹی میں چوروں کی حکمرانی، دن دیہاڑے وارداتیں

Published on June 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

ch
صحافی مدثر بھٹی سمیت دو شہری موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، آدھیوال چوک میںآٹو پارٹس کی دوکان سے ہزاروں روپے کا مال چوری
جھنگ(یواین پی) جھنگ سٹی میں چوروں کی حکمرانی، دن دیہاڑے وارداتیں ہونے لگ گئیں۔ مبینہ اطلاعات کے مطابق جھنگ سٹی میں 2روز کے دوران چوری کی یکے بعد دیگر وارداتیں ہوئی ہیں جس میں جھنگ کے معروف صحافی مدثر بھٹی اپنے موٹر سائیکل نمبرجے جی ایل-6613ماڈل2011 اور دیگر دو شہری بھی اپنی قیمتی موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک اور واردات میں آدھیوال چوک کے قریب آٹو پارٹس کی دوکان کے رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر چور ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور نقدی اٹھا کر لے گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے جھنگ سٹی میں چوری سمیت دیگر وارداتیں اور منشیات فروشی عروج پر ہے جبکہ مقامی تھانہ کی پولیس چوروں کیخلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے کی بجائے علاقے کے جرائم پیشہ افراد اور ان کے سربراہوں کی سرپرستی کر رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog