اوپن یونیورسٹی نے اوڈی ایل پالیسی پر مشاورت شروع کردی

Published on June 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments

AIO
اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فاصلاتی نظام تعلیم کی حامل ملکی اورغیر ملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ اوڈی ایلفاصلاتی نظام تعلیم کی قومی پالیسی تیار کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے۔پالیسی کا ڈرافٹ آوٹ لائن گذشتہ ماہ یونیورسٹی میں منعقدہ او ڈی ایل پر بین الاقوامی سیمینار میں تیار کیا گیا تھا۔ او ڈی ایل پر قومی پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے او پن یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی جس میں ملکی اور غیر ملکی نامور ماہرین تعلیم نے شرکت کی تھی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ او ڈی ایل پر قومی پالیسی مرتب کرنے کا بنیادی مقصد لیٹریسی ریٹ میں اضافہ کے لئے مقررہ قومی ہدف کے حصول میں نمایاں کردار ادا کرنا اور ملک بھر میں ہرگھر کے دروازے تک معیاری تعلیم کی فراہمی ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا ہے کہ یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار میں او ڈی ایل پر قومی پالیسی کاتیارکردہ ڈرافٹ آؤٹ لائن ایچ ای سی کو ارسال کرنے سے قبل پالیسی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کرنے کے لئے بھیج دیاگیاہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق یہ پالیسی یونیورسٹی کی جانب سے فاصلاتی نظام تعلیم کے فروغ میں تاریخ ساز کارنامہ ہوگا جو فاصلاتی نظام تعلیم کی مجموعی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes