اسلام آباد(یو این پی) رمضان کا چاند مبارک ہو ،رمضان المبار ک کا چاند نظر آ گیا ہے ،ملک بھر میں پہلا روزہ آج ہو گا۔چاند نظر آنے کے بعدملک بھر کی مساجد میں نماز تراویح کیلئے اہتمام شروع کر دیا گیاہے ۔رمضان المبارک کے چاند کا اعلان ہوتے ہی بازاروں میں رش لگ گیاہے اور شہری سحری کے اہتمام کیلئے ضروری اشیاءکی خرید وفروخت کیلئے نکل پڑے ہیں ۔