پہلی سحری میں حکومتی دعوے کی قلعی کھل گئی، پہلی سحری میں ہی بجلی غائب

Published on June 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

05
اسلام آباد(یو این پی) رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں وزیراعظم کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود پہلی سحری میں ملک کے مختلف حصوں میں بجلی غائب رہی۔میڈیا کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سحری کے اوقات میں بجلی غائب رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، فیڈرل بی ایریا،ملیر، شاہ فیصل کالونی سمیت مختلف علاقے بجلی نہ ہونے کے باعث اندھیرے میں ڈوبے رہے جہاں شہریوں نے شدید مشکلات میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کی۔اسی طرح پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی یہی حال رہا اور گوجرانوالہ، قصور،ساہیوال، بورے والہ،شیخوپورہ میں بھی حکومت اپنا وعدہ پورا نہ کرسکی، چارسدہ اور زیارت سمیت مختلف شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes