ملک ریاض کی عبدالستار ایدھی کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش

Published on June 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

06
کراچی (یو این پی)  چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہ اگر عبدالستار ایدھی چاہیں تو انکے علاج کے مکمل اخراجات اٹھانے کیلئے تیار ہوں ، ملک ریاض نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی علالت کا انہیں بہت افسوس ہے، عبدالستار ایدھی اس ملک کی معزز اور قابل احترام شخصیت ہیں، ان کی علالت کی وجہ سے پوری قوم سوگ میں مبتلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عبدالستارایدھی پاکستان میں جو سماجی خدمت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب عبد الستار ایدھی نے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا اور کہا کہ میرے پاس جو رقم ہے وہ پبلک ٹرسٹ کی ہے ، اپنے علاج پر خرچ نہیں کرسکتا۔بلقیس ایدھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب باہر جانا پسند نہیں کرتے ، میں ملک ریاض کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انھوں نے ہمیں یاد رکھا ،ملک ریاض کو اللہ اور دے اور ہر آفت و مصیبت سے بچائے اور انھیں خوش رکھے۔ عبد الستار ایدھی کافی بیمار ہے اور بوڑھے بھی ہوگئے ہیں انکا علاج گھر میں ہی ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog