ون یونٹ بجٹ مسترد‘ صرف پنجابستان کےلئے بنایا گیا : بلاول بھٹو زرداری

Published on June 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

01
لاہور (یو ین پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا نواز سرکار پر شدید حملہ‘ وفاقی بجٹ کو پنجابستان کا بجٹ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی مسلم لیگ نون کی مرکزی حکومت پر وفاقی بجٹ میں چھوٹے صوبوں کا نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری مختصر پیغامات میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صاف نظر آ رہا ہے کہ مسلم لیگ نون حکومت نے بجٹ وفاق کو توڑنے کیلئے بنایا ہے۔ ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔یہ ون یونٹ اور پنجابستان کیلئے ہے۔ یوں تو بلاول بھٹو حکومت پر کئی طرح کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں لیکن انہوں نے اس طرح کا ملک توڑنے کی سازش کا الزام پہلی بار عائد کیا ہے اور انہوں نے پہلی بار ہی پنجابستان کا لفظ استعمال کیا ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ اور وزیرخزانہ سندھ نے وفاقی بجٹ کو غیرآئینی قرار دیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ترقیاتی بجٹ پنجاب کے منصوبوں کیلئے مختص کیا گیا ہے اور نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کو بھی بلاوجہ التوا میں رکھا گیا ہے جس سے چھوٹے صوبوں کو قابل تقسیم محاصل میں سے صوبوں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题