برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے محمد عامر کو ویزہ دینے کی منظوری دیدی

Published on June 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

06
لاہور(یو ین پی)دورہ انگلینڈ کے حوالے سے فاسٹ بالر محمد عامر پر لٹکی ویزہ رکاوٹ کی تلوار ہٹ جانے کی امید یقین میں تبدیل ہونے لگی۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سزا یافتہ کرکٹر کو ویزہ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ قوی امکان ہے کہ محمد عامر کو آئندہ دو روز میں ویزہ مل جائے گا جس کے بعد وہ قومی ٹیم کے ساتھ ہی انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ محمد عامر کی سترہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں سلیکشن اور نمائندگی ویزہ سے مشروط تھی۔ ویزہ کی اجازت ملنے کے بعد لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے تقریبا چھ سال بعد لارڈز کے میدان اور ٹیسٹ کرکٹ میں اِن ایکشن ہونے کے امکان روشن ہو گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes