پاکستانی نژاد پاپ سنگر ’’فرحان گیلانی‘‘ نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچا دیا

Published on June 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

444
کراچی(یو این پی) پاکستانی نژاد پاپ سنگر فرحان گیلانی نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچا دیا۔ حال ہی بالی ووڈ فلم ’’ساڈے سی ایم صاحب‘‘ کا گانا ’’میری وچ تیری‘‘ ، ’’روپ عشق دا‘‘، ’’تنہا ہوں تیرے بنا‘‘ کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ سے کئی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے فرحان گیلانی سے اپنی فلموں کیلئے گانے ریکارڈ کرانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی نصرت فتح علی خان، راحت فتح علی خان، علی ظفر اور عاطف اسلم بھی بالی ووڈ میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں جن کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فرحان گیلانی نے کہا کہ اگر پاکستانی فلموں میں مجھے گانے کی آفر ہوئی تو یہ میرے لئے فخر کی بات ہوگی۔ نصرت فتح علی خان ، مہدی حسن، نور جہاں، غلام علی اور ریشما نے اپنی محنت اور جذبہ سے مقام بنایا ہے آج بھی ان کے گانے پہلے دن کی طرح پسند کئے جاتے ہیں۔ فرحان گیلانی نے کہا کہ میوزک انڈسٹری میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے آج بھی کئی لوگ اچھا کام کر رہے ہیں اور اچھی آوازیں آج بھی موجود ہیں۔ آنے والے وقت میں امید کرتا ہوں کہ نئے ٹیلنٹ اور زیادہ محنت کریں گے۔ مستقبل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں فرحان گیلانی کا ہنا تھا کہ عید کے فوری بعد نیویارک میں ایک بہت بڑے پروجیکٹ پر کام کا آغاز کر رہا ہوں۔ اس نئے پروجیکٹ میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ عوام کو نیا اسٹائل ضرور پسند آئے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog