آصف زرداری کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ‘ خورشید شاہ کو اہم ہدایات

Published on June 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

images
دبئی (یوا ین پی) پاناما لیکس پر کیا کرنا ہے ؟ ٹی او آرز کیسے ہونے چاہئیں ؟ آصف علی زرداری نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو سب کچھ سمجھا دیا۔ کہتے ہیں کہ پارٹی معاملے کو نظرانداز نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو کل بلوایا آیا اور وہ دبئی پہنچ گئے۔ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ پاناما کے ہنگامہ پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور آئندہ کیا کچھ کرنا ہے اس بارے گائیڈ لائن لی۔آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ پیپلزپارٹی پانامالیکس کی شفاف تحقیقات کو نظرانداز نہ کرے۔ اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے۔اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے بجٹ بارے بھی آگاہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بجٹ میں عوام کو مناسب ریلیف نہیں دیا گیا۔ انہوں نے خورشید شاہ کو ہدایت کی کہ پاناما لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔ احتساب وزیراعظم اور ان کے خاندان سے شروع کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog