اسلام آباد (یو این پی)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے خواجہ آصف کے نازیبا الفاظ کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری نے ایوان میں سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیردفاع نے پارلیمنٹ میں غیرپارلیمانی زبان استعمال کیا۔ معافی کا یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ا ن کا معافی نامہ پڑھ کر سنایا جائے۔ہمارے لیے ان کا معافی نامہ بالکل بے معنی ہے۔ یہ خواتین کے حقوق کا معاملہ ہے۔ خواجہ آصف کے ریمارکس عورتوں کے خلاف تھے۔ انہیں چاہیے کہ وہ ایوان میں آ کر معافی مانگیں۔ایک موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ خواجہ آصف ایوان میں آئیں گے۔ مگر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ان کی معافی کوئی معافی نہیں ہے۔ یہ عورتوں کے حقوق کے معاملہ ہے اور میں ایوان میں موجود تمام خواتین ممبران کی بات کر رہی ہوں۔