اسلام آباد (یو این پی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 64 برس کے ہوگئے، وہ 9 جون 1952ءکو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئے، انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 16وزیراعظم کی حیثیت سے حلف 25 مارچ 2008ءکو اٹھایا اور 26 اپریل 2012ءتک بطور وزیراعظم پاکستان اپنے فرائض سرانجام دئیے، وہ پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ریلوے بھی رہ چکے ہیں۔