بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستانی خود مختاری کیخلاف ہے: چین کا ردعمل

Published on June 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

05
بیجنگ(یو این پی) چین نے بلوچستان میں ڈرون حملے کو پاکستان کی خود مختاری کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے اور بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستانی خودمختاری کیخلاف ہے۔ چین نے اپنے ردعمل میں مزید کہا پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔ واضح رہے گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے نوشکی میں امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کا سابق امیر ملا اختر منصور ہلاک ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes