چارسدہ(یو این پی)چارسدہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ تنگی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں ۔دوسری طرف لکی مروت میں اشتہاریوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔