ریحام خان ٹی وی شوکی میزبانی سے فارغ

Published on June 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 761)      No Comments

222
لندن  (یو این پی) عمران خان کی سابقہ بیوی اور مشہور اینکر پرسن ریحام خان کو لندن کا دورہ ایک بار پھر مہنگا پڑ گیا۔ ان کے شو جس کا ٹائٹل تبدیلی تھا ناظرین کی عدم توجہی کا شکار رہا جس کی وجہ سے انہیں شو ہوسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔ پچھلی بار جب ریحام لندن گئی تھیں تو عمران خان نے انہیں طلاق کا نوٹس بھیج دیا تھا۔ اس بار لندن گئی ہیں تو نیو نیوز چینل نے انہیں جاب سے ہی فارغ کردیا ہے۔ مشہور اینکر پرسن جن کی شہرت کی اصل وجہ ان کی عمران خان سے شادی تھی اپنی دوسری شادی کا ایک سال بھی مکمل نہ کر سکیں۔ انہیں اس وقت عمران خان نے طلاق دی جب وہ لندن کے پرائیویٹ دورہ پر گئی تھیں۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد انہیں ایک ٹی وی پروگرام تبدیلی کا میزبان مقرر کیا گیا۔ پرائیویٹ چینل نے انہیں ایک اچھی تنخواہ پر رکھا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنے نیوز شو کی طرف کم اور فلم اور این جی او معاملات کی طرف زیادہ توجہ دیتی تھیں۔ اس وجہ سے ٹی وی چینل کو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ پروگرام ‘تبدیلی’ کی ریٹنگ بہتر نہیں ہو سکی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چینل کے ایڈمنسٹریٹرز نے بارہا ریحام خان کو اپنے شو پر توجہ دینے کا کہا لیکن انہوں نے انتظامیہ کے احکامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ کمپنی کے سی ای او نے ریحام خان کو بذریعہ ٹیلی فون اپنے فیصلہ سے آگاہ کر دیا ہے اور ریحام خان اسے ایک اہم موقع قرار دے رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes