وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے انٹیلی جنس بیورو اور سپیشل برانچ کے افسران کے ہمراہ رمضان بازار وہاڑی کا معائنہ کیا اس دوران ٹی ایم اومیاں اظہر جاوید بھی موجودتھے ڈی سی او نے رمضان بازار میں صفائی کی صورتحال سمیت اشیاء کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا ڈی سی او کے دورہ کے دوران برائلر کا گوشت فروخت کرنے والوں نے پانی کی فراہمی میں تاخیر کی شکایت کی جس پر ڈی سی او نے ٹی ایم او کو پانی کی بروقت فراہم کی ہدایت کی ڈی سی او نے بتایا کہ گنج شکر گھی مل کی طرف سے رمضان بازاروں کے لیے خصوصی رعایت کا پیج دیا گیا ہے رمضان بازاروں میں گنج شکر گھی122روپے18روپے رعایت کے ساتھ جبکہ آئل 130روپے میں13روپے کی رعایت کے ساتھ دستیاب ہے اسی طرح سلطان گھی ملز کی طرف سے ایک روپے فی کلو مزید رعایت کی گئی ہے اس طرح سلطان گھی اور آئل اب 11روپے کی رعایت کے ساتھ رمضان بازاروں میں دستیاب ہے