کوٹ رادھاکشن (مہر سلطان سے)تفصیلات کے مطابق میر صاحب روڈ کوٹ رادھاکشن پر واقع دو منزلہ مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا مقامی انتظامیہ اور بلدیہ کی ناکامی کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا جا سکا بعض شہریوں کی جن میں میاں ساجد رحمانی ،میاں انس سلطانی اور چوہدری علیم سندھو کی دانشمندی سے آگ بھجانے والی گاڑیاں قصور اور چونیاں سے متعدد بار ٹیلی فون کرنے پر آگئیں جنہوں نے تین گھنٹے بعد آکر آگ پر قابو پایا ۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ اور بلدیہ کی ناکامی پر نہ صرف حیرانگی کا اظہار کیا بلکہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر اور چیف سیکرٹری اس بات کا سخت نوٹس لیں کہ مقامی انتظامیہ نے آگ بھجانے والے سامان کا بندو بست کیوں نہیں کیا ہے یاد رہے کہ بلدیہ کو ٹرادھاکشن کے آفس میں آکسیجن کے سلنڈر تک نہیں ہیں اگر خدا نخواستہ ان کے آفس میں آگ لگ جائے تو کیسے بھجے گی ۔