اورلینڈو فائرنگ امریکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے: اوباما

Published on June 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

666
واشنگٹن(یو این پی)امریکی صدباراک اوباما نے اورلینڈو  فائرنگ   کو امریکی تاریخ کا بدترین واقعہ  قراردےدیا،کہتے ہیں مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کاخاتمہ ممکن ہےشہریوں کاتحفظ اولین ترجیح ہےہلاک  افراد کے سوگ میں نیو یارک میں  پرچم سر نگوں رہے گا۔تفصیلات کےمطابق اورلینڈوواقعہ کی امریکی صدرباراک اوباماسمیت عالمی رہنماؤں نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اورلینڈوواقعہ پرقوم سے مختصرخطاب میں باراک اوباماکاکہناتھاکہ امریکا کے لئے آج برا دن ہےامریکی گہرےدکھ میں ہیں،حقائق کاجائزہ لےرہےہیں انہوں نے کہاکہ امریکی شہریوں کا تحفظ ان کی  اولین ترجیح ہےمشترکہ کوششوں سےدہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ دہشت گردانہ کارروائی پرفلوریڈاکے گورنررک اسکاٹ نے ریاست بھرمیں ہنگامی حالت کااعلان کردیاہے جبکہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے گورنرکاکہناتھاکہ زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نےکہاکہ وہ  دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ادھرفرانسیسی صدرفرانسواولاند ے نے بھی  واقعہ پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ خوفناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پوپ فرانسس نےبھی اورلینڈو فائرنگ واقعے کی  مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لندن کے مئیرصادق خان نے اپنے ٹوئیٹرپیغام میں کہاہے کہ وہ  نفرت کے خلاف اورلینڈوکے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی سوچ اورلینڈوواقعہ میں متاثرین کےساتھ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog