لاہور(یو این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے وینیو کا فیصلہ آج متوقع ہے ۔ موسم کی وجہ سے سری لنکا میں سیریز کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے اس لئے پاکستان ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنی ہوم سیریز یو اے ای میں ہی کھیلے گا اور اس کا حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا ۔قبل ازیں زیادہ اخراجات کے باعث سیریز سری لنکا منتقل کرنے پر غور کیا گیا تھا ۔