پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ افسوسناک ہے، شاہ محمود قریشی

Published on June 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

03
پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، افغانستان میں دیرپا امن پورے خطہ کے مفاد میں ہے
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان نے شروع دن سے بے پناہ تعاون کیا۔ پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ افسوسناک ہے، افغانستان کو اپنے رویہ پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، افغانستان میں دیرپا امن پورے خطہ کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات کرے کہ اسکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب سوویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا تو اس وقت افغانستان کا واحد سہارا پاکستان تھا، اس وقت ملک میں تیس لاکھ افغان مہاجرین قیام پذیر ہیں جن کو پاکستان نے صحت، تعلیم کی سہولتیں دیں اور دیرینہ میزبانی کر کے عالمی سطح پرمثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا پاکستان کی چیک پوسٹ پر حملہ افسوسناک ہے، انہیں اپنے رویہ پرنظرثانی کرنا چاہئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog