نیویارک…امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ایسی آفس ٹیبل متعارف کرائی گئی ہے جو اپنے استعمال کنندہ کو خود کار نظام کے تحت چاک وچوبند رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس ٹیبل میں ایسا جدید ٹیکنالوجی سے لیس سسٹم نصب کیا گیا ہے جس کے ذریعے یہ وقفے وقفے سے اوپر یا نیچے ہوتی ہے جس کے باعث اس پر کام کر نے والا کبھی کھڑا تو کبھی بیٹھتا متحر ک رہتا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ اس ٹیبل کے اوپری حصے میں ٹچ اسکرین بھی ہے جس کی بدولت آپ اس ٹیبل کو اپنی مر ضی اور کام کی مناسبت سے بھی اوپر نیچے سیٹ کر سکتے ہیں۔