لاہور (یو این پی)ڈاکٹرطاہر القادری آج لندن سے لاہور پہنچیں گے،،کہتے ہیں ملک میں عدل اور انصاف کے لئے کوئی قانون نہیں ہے۔تفصیلات کےمطابق کینیڈا سے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ کرپٹ افراد کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں پاکستان میں عدل و انصاف کیلئے کوئی قانون نہیں ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ورثا کو انصاف نہیں ملا ملک میں صدارتی نظام ہونا چاہیئے۔