ضرب عضب انسانی عزم و استقلال ،بہادری اور قربانی کی لازوال داستان ہے: نواز شریف

Published on June 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

044
اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم  میاں نوازشریف نے آپریشن ضرب عضب کے دو سال مکمل ہونے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ضرب عضب انسانی عزم واستقلال، بہادری اور قربانی کی لازوال داستان ہے، ضرب عضب کے نتیجے میں قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا۔اپنے پیغام میں اُن کا مزیدکہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں کا زور ٹوٹ چکا ہے اور بہت جلد دہشت گرد تاریخ کا حصہ بن جائیں گے ۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں اُن جوانوں کو قوم کبھی  بھی بھلا نہیں سکتی جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔  قوم نے ثابت کیا ہے کہ پاک سرزمین کے دفاع کے لیےسب ایک ہیں ،دشمن داخلی ہو یا خارجی ،پاکستانی قوم سب کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy