رمضان ریلیف پیکج کا فائدہ شہری او ر دیہی علاقوں کے عوام کو مساوی طور پر پہنچایا جا رہا ہے۔قائم مقام ڈی سی اوجھنگ شوکت علی کھچی

Published on June 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

jh
جھنگ (یواین پی)قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کا فائدہ شہری او ر دیہی علاقوں کے عوام کو مساوی طور پر پہنچایا جا رہا ہے۔شہری اوردیہی آبادیوں میں قائم سستے رمضان بازاروں میں آٹا، چینی، گھی،دالیں، سبزیات و پھل، گوشت اور دیگر اشیاء وافر مقدار میں فراہم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے قائم بھروانہ، شورکوٹ اور تحصیل احمد پور سیال میں قائم سستے رمضان بازار کے نگران عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اشیاء کا معیار اور ناپ تول کی کڑی نگرانی کی جائے اور صارفین کی شکایات کا فوری موقع پر ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف پیکج کی اشیاء خوردونوش کی کسی رمضان بازار میں کمی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم انہوں نے رمضان بازاروں کے انچارج اور عملہ کو صفائی ستھرائی اور بزرگ مردو خواتین خریداروں کیلئے سایہ اور ہوا دار نشستوں کے بندوبست کو یقینی بنایا جائے۔ قبل ازیں قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی نے روزانہ کی بنیاد شیڈول کے تحت شہر کی مرکزی سبزی منڈی کا دورہ کیااور وہاں قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کو بولی کے مراحل کی کڑی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme