لاہور(یو این پی)دہشت گردوں کی دھجیاں اڑانے والے ضرب عضب کے دو سال مکمل ہونے پر اہم کامیابیاں مل چکی ہیں جبکہ بچے کھچے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے اب بھی آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے فاٹا سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا جس کے بعد طالبان قیادت افغانستان بھاگ نکلی۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔