چارسدہ (یو این پی)چارسدہ اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش نے دہشت گردی سے متاثرہ باچا خان یونیورسٹی کی چار دیواری گرا دی۔ ہاسٹل میں موجود طلباء اور طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دہشت گردی سے متاثرہ ہونے والی باچا خان یونیورسٹی کی چار دیواری اور واچ ٹاور پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے تھے۔ واضح رہے جہاں سے دہشت گرد یونیورسٹی میں داخل ہوئے وہی دیوار آندھی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔