ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر علی اکبر بھٹی کا علی الصبح اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی ایمرجنسی کا معائنہ

Published on June 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

10
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے علی الصبح اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی ایمرجنسی کا معائنہ کیا تو حسب معمول دو ڈیوٹی ڈاکٹرز میں سے ایک غائب پایا گیابلڈ پریشر چیک کرنے کے دو آلے خراب اور صفائی کی صورتحال بھی تسلی بخش نہ پائی گئی ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے اپنا بلڈ پریشر چیک کروایا تو بلڈ پریشر چیک کرنے والے دونوں آلات خراب تھے ایمرجنسی وارڈ کی کھڑکیاں کھلی دیکھ کر ڈی سی او نے ایئر کنڈیشنر چلنے بارے مریضوں اور ان کے لواحقین سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایئر کنڈیشن چل ضرور رہے ہیں لیکن کولنگ نہیں کرر ہے ایک ڈاکٹرز اور مریض زیادہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال مناسب طریقہ سے نہیں ہو رہی ادویات کے بارے میں مریضوں نے بتایا کہ ایمرجنسی میں انہیں ادویات ہسپتال سے ہی فراہم کی جا رہی ہیں جس پر ڈی سی او نے اطمینان کا اظہار کیا ڈی سی او نے اس موقع پر لوگوں کو بتایا کہ ہسپتال کو عوام کے مفید بنانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اس ہسپتال سے عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی جس کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ان اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں دریں اثناء ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے ہسپتال کے بجلی کنکشن اور ہسپتال کے جنریٹر سے اگر ہسپتال کی کالونی میں بجلی سپلائی کی جا رہی ہے تو فوری منقطع کی جائے ہسپتال کا کل کتنا لوڈ ہے جنریٹر اس لوڈ کو برداشت کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ؟ٹرانسفارمر مطلوبہ لوڈ کے مطابق ہیں ، جنریٹرز میں استعمال ہونے والے ڈیزل یا پیٹرول کی کیا ایوریج ہے اس میں کسی قسم کی خرد برد تو نہیں ،ہسپتال کے تمام ایئر کنڈیشنر فعال ہیں اس بارے میں بلاتاخیر رپورٹ پیش کی جائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog