لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

Published on June 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 947)      No Comments

111
لاہور(یو این پی) لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تیز آندھی کے باعث 150 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ کل شام یا رات پوٹھوہار کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ اگلے ہفتے کے دوران پری مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے 3 روزکے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ڈاکٹر حنیف کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش جاری ہے، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes