سان فرانسسکو(یو این پی) بالی وڈ کے کامیڈی اداکار جونی لیور معین اختر اور عمر شریف کے مداح نکلے ، انہوں نے سان فرانسسکو میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کی ۔وہ جن کے جملوں سے قہقہوں کی بہار آجائے، اسٹیج ہو یا فلم ، اداکار جونی لیور شائقین کو ہنسانا جانتے ہیں ۔ لیکن آپ کو بتائیں بالی وڈ کا یہ کامیڈین خود پاکستانی کامیڈین سے متاثر ہے ۔سان فرانسسکو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جونی لیور نے بتایا کہ وہ معین اختر اور عمر شریف کے مداح ہیں ۔ آنجہانی معین اختر کی کامیڈی کا ایک زمانہ مداح ہے۔ پاکستانی لیجنڈ معین اختر نے 16 برس کی عمر میں اسٹیج سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور حاضرین کے دل جیتے۔ معین اختر کو جہاں اہم شخصیات کے انداز کی نقالی پر ملکہ حاصل تھا وہیں انہوں نے ٹی وی پر شائقین کو مزاح کے ایک نئے انداز سے بھی روشناس کرایا جو کہ ان ہی کا خاصا تھا۔ ٹی وی پر جہاں انہوں نے انور مقصود اور بشریٰ انصاری کے ساتھ مل کر کئی شاہکار پروگرام پیش کئے وہیں منچلے نوجوان سے لے کر ایک سنکی بوڑھے تک کے جو کردار انھوں نے ادا کئے ۔ انہیں دیکھ کر آج بھی ہونٹوں پر ہنسی مچل جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ بڑی تعداد میں پسند کرتے ہیں ۔