آخر قصور کیا ہے؟

Published on November 28, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

\"996902_627431627289316_1123635793_n\"
پاکستان کی تاریخ میں بدترین مہنگائی ہوچکی ہے لوگ مررہے ہیں او ر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں بجلی اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ اب تو گرمی میں پنکھا بھی نہیں چل سکے گا مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ چکاہے حکومت عوام کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی عوام نے ن لیگ کو واضح اکثریت سے ووٹ دیئے اور امید کی کہ زرداری صاحب کے بعد اب تو حکومت آئے گی حالات اچھے ہوجائیں گے مگر عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا عوام ذلیل وخوار ہوکررہ گئی ایک مزدور جو آٹھ ہزار یا نوہزار تنخواہ پر کام کرتاہے وہ گھر کے افرادکے لئے آٹا خریدے گا جو 45روپے کلو ہوگیا ہے یا پھر 16روپے یونٹ کے حساب سے بجلی کا بل دے گا ظاہر اگر اس کو کچھ بدلتا نظرنہ آیا تو اس نے پیسہ حاصل کرنے کیلئے غلط کام کرناہے وہ کیا کرے اپنے بچوں کو ماردے حکومت نے توخاموشی اختیار کرلی ہے اس عوام کا علاج ہے کہ اسکو ایک بم سے اڑادیاجائے یاپھر اس عوام کا کچھ خیال کیاجائے صرف اور صرف پاکستان میں مسئلہ ہی کرسی کا ہے مگر عوام جائے کہاں یہ جلوس ریلیاں سب ٹوپی ڈرامے ہیں عوام بھی بیوقوف ہے اپنے لیڈروں کی باتوں میں آکر اپنے آپ کو ذلیل کررہی ہے عوام کا قصور ہے جب عوام کو پتہ ہے کہ لیڈر ہمیں ذلیل کررہے ہیں پھراسکے باوجود عوام نعرے لگاتی ہے اس وقت ہم جن حالات سے گزررہے ہیں ان بدترین حالات کی دنیامیں مثال نہیں ملتی حکومت تو حکومت ہمارے لیڈر ان کے چمچوں نے بھی عوام کو بربادکرنے کا بیڑا اٹھارکھاہے رشوت‘چوربازاری‘دہشت گردی جیسے مسائل میں ہم اس طرح پھنس گئے ہیں کہ نکلنے کے باوجود نہیں نکل سکتے گورنمنٹ چاہے تو سب کچھ ممکن ہے مگر افسوس کے کوئی مخلص نہیں ہے کوئی عوام کو سکھی نہیں دیکھنا چاہتا، جس کا داؤ لگتاہے وہ بدمعاش ہے عوام کی کوئی اہمیت نہیں لیکن اس غیور عوام کو بندر کی طرح ناچنے کا شوق ہے اور نہ جانے کب تک ایسے ہوتارہے گا جو عوام مہنگائی کو برداشت کرسکتی ہے وہ بندر بھی بن سکتی ہے اوربن چکی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes