کپتان کا علی ڈار کے نوٹس کے جواب کیلئے بابر اعوان سے رابطہ

Published on June 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

341686_72664227
اسلام آباد(یو این پی)پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بابر اعوان نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے اسحاق ڈار کے بیٹے کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس کا جواب دینے کیلئے بابر اعوان کے وکالت نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ علی ڈار نے عمران خان کو پانچ ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج رکھا ہے۔ بابر اعوان نے پاناما لیکس کے قانونی پہلوؤں پر بھی عمران خان کو بریف کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے نکلنے کیلئے حکومت کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes