امریکی جنرل جان نکلسن کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

Published on June 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

222
اسلام آباد (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی ہے جس میں خطے میں امن وامان اورپاک افغان بارڈر کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔ افغان وفد بھی طورخم کشیدگی کے معاملے پر بیس جون کو پاکستان آئے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی جنرل جان نکلسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور پاک افغان باڈر کی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طورخم کشیدگی کے معاملے پر اعلیٰ سطحی افغان وفد 20 جون کو اسلام آباد پہنچے گا۔ افغان وفد کی قیادت ڈپٹی وزیر خارجہ حکمت کرزئی کرینگے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وفد کے ساتھ ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بات کی جائے گی جبکہ بارڈر پر حالیہ کیشدگی کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان وفد کی آمد کا خیرمقدم کریگا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی معاملات کو حل کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme