مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو دوساتھیوں سمیت عمر قید کی سزا سنادی

Published on June 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

444
قاہرہ(یو این پی)مصری عدالت نے سابق صدرمحمدمرسی کودوساتھیوں سمیت عمرقیدکی سزاسنادی جبکہ ان کے چھ حامیوں کو سزائے موت کاحکم  دیاگیاہے،مرسی پرقومی رازقطرکودینے کاالزام   تھا۔تفصیلات کےمطابق مصر کے  صدرعبدالفتاح السیسی کے قائم کردہ  ٹربیونل نے محمدمرسی اوران کے حامیوں کوسزاسنادی۔عدالت نے اپنے مختصرفیصلے میں سابق صدر محمدمرسی کوان کے دوساتھیوں سمیت عمرقیدکی سزاسنائی ،فیصلے میں مرسی کوپندرہ سال کی اضافی سزابھی سنائی گئی ہے،ٹربیونل نے مرسی کے چھ حامیوں کو سزائے موت کاحکم دے دیاہےجن میں دوصحافی بھی شامل ہیں۔ محمدمرسی اوران کے حامیوں پرالزام  لگایا  گیا تھا  کہ انہوں نے ریاست کی خفیہ معلومات قطرکودی ہیں فیصلے پرعمل درآمدکے لئےمصرکے مفتی اعظم ابراہیم عبدالکریم کے دستخط  ہوناباقی ہیں۔مصری میڈیاکے مطابق مرسی اوران کے حامی فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes