محمود خان اچکزئی کی خورشید سے ملاقات

Published on June 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

2
اسلام آباد (یو این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی کے ڈیڈ لاک کا خاتمہ اپوزیشن جماعتوں کی رائے کیساتھ مشروط کر دیا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے خورشید شاہ سے ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے اہم پیغام پہنچایا۔ محمود خان اچکزئی نے خورشید شاہ سے کہا کہ وہ ٹی او آرز کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا ڈیڈ لاک ختم کرانے میں مدد کریں کیونکہ ملک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، فیصلے سڑکوں کے بجائے پارلیمینٹ میں ہونے چاہئیں اور ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے بھی پارلیمینٹ کو ہی استعمال کیا جائے ۔اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ ٹی او آرز معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا، حکومت کو اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔ خورشید شاہ نے ٹی او آرز کے معاملے پر ڈیڈ لاک کا خاتمہ اپوزیشن جماعتوں کی رائے کیساتھ مشروط کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes