بلاول اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی 63ویں سالگرہ کشمیریوں کیساتھ منائینگے

Published on June 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

3
کراچی(یوا ین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 63ویں سالگرہ پارٹی کے دوسرے رہنماؤں کے ساتھ آزاد کشمیر کے شہر بھمبر میں کشمیریوں کے ساتھ منائیں گے۔کیک کاٹنے کی تقریب بھمبر کے نزد برنالا ہائی اسکول گراؤنڈ میں ہوگی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری، پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر ایم این اے فریال تالپور، آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب خان ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری عبدالمجیداور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے،اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چودھری پرویز اشرف کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطار پارٹی بھی دی جائیگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题