پاک سرزمین پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان

Published on June 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

02
کراچی(یو این پی)پاک سرزمین پارٹی نے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا۔ مصطفیٰ کمال پارٹی چیئرمین اور انیس قائم خانی صدر منتخب ہو گئے۔پاک سرزمین پارٹی نے تین ماہ بعد سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اور نیشنل کاونسل کا اعلان کر دیا۔ ترجمان کے مطابق مصطفیٰ کمال چیئرمین جبکہ انیس قائمخانی صدر ہوں گے۔ رضا ہارون سیکرٹری جنرل، انیس ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر صغیراحمد سینئر وائس چیئرمین، وسیم آفتاب، اشفاق منگی اور افتخار رندھاوا کو وائس چیئرمین بنادیا گیا جبکہ بلقیس مختار کو جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔نیشنل کاونسل میں دلاور خان، سیف یارخان، آسیہ اسحاق سمیت آٹھ افراد شامل ہیں۔ ترجمان پی ایس پی افتخار عالم نے بتایا کہ سی ای سی اور نیشنل کاونسل میں دیگر صوبوں کے لوگوں کو بھی شامل کیا جائے گا، چار سال بعد پارٹی الیکشن بھی کرائیں گے۔ ترجمان کے مطابق پارٹی میں مخٹلف شعبہ جات اور ونگز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا تاکہ سیاسی وانتظامی معاملات کو سسٹم کے تحت چلایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme