لاہور میں کئی روز کی شدید گرمی اور حبس کے بعد ابر رحمت برسنے سے شہری خوش

Published on June 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

images
لاہور (یو این پی) لاہور میں کئی روز کی شدید گرمی اور حبس کے بعد ابر رحمت برس گئی۔ اچانک موسم بدلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور روزہ داروں کے چہرے کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق اچانک سورج ہوا غائب‘ کالی گھٹائیں چھائیں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں۔ درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔موسم ایسا سہانا ہوا جیسے بہار ہو۔ شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ ابر رحمت برسی تو ہر چیز نکھر گئی۔ کہیں بوندا باندی ہوئی تو کہیں تیز بارش۔ ہر کوئی موسم سے ایسے لطف اندوز ہوا جیسے اسی انتظار میں تھا۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش اور موسم خوشگوار رہنے کی نوید سنا دی ہے۔ بارش برسنے سے کئی روز سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر رونق اور خوشی لوٹ آئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes