اسلام آباد(یو این پی)مفتی قوی اور قندیل بلوچ کی ملاقات اور ’بے تکلف‘سیلفیوں پر تبصرے کرنے والوں میں جمعیت علما اسلام ف کے سینیٹر حافظ حمداللہ بھی شامل ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مفتی قوی کو تو عید کا چاند ابھی نظرآگیا وہ بھی افطاری کے بعد۔سینٹ کے اجلاس میں بھی سیلفیوں کی باز گشت سنائی دی اور اس موقع پر حمد اللہ نے مشورہ دیا کہ ایسا کریں، قندیل بلوچ کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں مفتی عبدالقوی بھی شامل ہیں۔آپ نے ایسے مفتی کو رویت ہلال کمیٹی میں رکھا ہے،مفتی کی ٹوپی خاتون نے سرپر رکھ کر سیلفی بنائی،یہ وہی ہیں نہ جو قندیل بلوچ کے ساتھ نظر آ رہے تھے،مفتی قوی کو افطاری کے بعد رمضان میں ہی عید کا چاند نظر آیا۔