میاں چنوں(رضا جعفری سے) سرکاری اداروں اور این جی اوز کی معاونت سے ڈینگی مچھر کے خاتمہ کا عہد کرتے ہیں،ڈی او سوشل ویلفیئر خانیوال ملک ظفر اعوان۔مکمل صفائی کیلئے ٹی ایم اے کے عملہ کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون کی بھی ضرورت ہے،ٹی ایم او میاں چنوں چوہدری فیاض احمد ظفر۔این جی اوز والے فرشتے ہیں،ڈی ڈی او میاں چنوں زاھد اقبال انور،غزالہ شاہین،مولانا محمد رفیق احمد شاہ جمالی،ماسٹر محسن فاروقی اور بشریٰ ایڈیل کاانسداد ڈینگی سیمینار سے خطاب ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر خانیوال ملک ظفر اعوان نے کہا ہے کہ بیت المال،ٹی ایم اے سمیت سرکاری اداروں اور این جی اوز کی معاونت سے ڈینگی مچھر کے خاتمہ کا عہد کرتے ہیں،سوشل ویلفیئر آفس میاں چنوں کی بلڈنگ کی حالت بہتر بنانے کی بھی کوشش کروں گا وہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے میاں چنوں آفس میں انسداد ڈینگی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔تحصیل میونسپل آفیسر میاں چنوں چوہدری فیاض احمد ظفرکا کہنا تھا کہ مکمل صفائی کیلئے ٹی ایم اے کے عملہ کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون کی بھی ضرورت ہے انہوں نے ممتاز صحافی و ممبر ہیومن رائٹس رضا جعفری ایڈووکیٹ کی نشاندہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں ،سوشل ویلفیئر آفس میاں چنوں اورچھوٹے چھوٹے بچوں کے پرائمری سکولوں کے سنگم میں موجود گندگی کے ڈھیروں اور فلتھ ڈپو کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر میاں چنوں زاھد اقبال انور کا کہنا تھا کہ ہم سرکاری ملازم جو کام کرتے ہیں گورنمنٹ ہمیں اس کا معاوضہ دیتی ہے جبکہ این جی اوز والے لوگ فرشتے ہیں جوبے لوث ہوکر فلاح عامہ کیلئے ہمیشہ سینہ سپر رہتے ہیں اس موقعہ پرڈاکٹرغزالہ شاہین،مولانا محمد رفیق احمد شاہ جمالی،ماسٹر محسن فاروقی اور بشریٰ ایڈیل نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں نوچیئرمن بیت المال ضلع خانیوال اسحاق احمد ،چیئرمین انسان دوست ٹرسٹ میاں چنوں عباللطیف رضا نے بھی شرکت کی ۔