اسلام آباد (یو این پی ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ پر ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے کہا کہ آج ملک کی سابق وزیراعظم اور اس ایوان کی سابق رکن محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔