مسجد نبوی ۖ میں پہلے پاکستانی امام کا تقرر

Published on June 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

03
مدینہ منورہ (یو این پی) خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے امام شیخ محمد بن خلیل القاری کو مسجد نبوی ۖ کا امام مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شیخ محمد بن خلیل القاری 1940 میں آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد قاری خلیل الرحمان مشہور مذہبی تھے۔ شیخ محمد نے دینی تعلیم لاہور کے مختلف مدارس سے حاصل کی اور 1963 میں مکہ مکرمہ منتقل ہو گئے جہاں طویل عرصہ درس و تدریس سے وابستہ رہے جس کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ میں مستقل طور پر رہائش اختیار کر لی۔ خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان میں نماز تراویح کیلئے شیخ محمد بن خلیل القاری کو امام مقرر کرنے کی منظوری دی۔ جس کے بعد شیخ محمد خلیل القاری مسجد نبوی ۖ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد خانہ کعبہ اور روضہ رسول ۖ پر حاضری دیتی ہے جہاں وہ عمرے کی سعادت حاصل کرتے اور مذہبی فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں جب کہ ماہ صیام میں دونوں مساجد میں نماز تراویح کے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں جس میں ہزاروں مسلمان دنیا بھر سے شریک ہوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy