ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں پانچ بیڈ پر مشتمل نئے ایمرجنسی روم کا افتتاح کیا

Published on June 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 651)      No Comments

dco
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں پانچ بیڈ پر مشتمل نئے ایمرجنسی روم کا افتتاح کیا اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر غضنفر عباس دھرالہ بھی موجود تھے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی کو اعلی معیار کی سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہوں گی اور رات کے وقت بھی دو ڈاکٹرز ایمرجنسی ڈیوٹی سرا نجام دیں گے انہوں جے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ادویات کے سٹور24گھنٹے کھلے رکھنے کے انتظامات کئے جائیں ایم ایس نے بتایا کہ نئے بستروں کو شامل کرنے سے اب ایمرجنسی میں بستروں کی تعداد 21ہو چکی ہے تمام ایئر کنڈیشنر فعال ہو چکے ہیں صفائی کا نظام بہتر بنا دیا گیا ہے اور 24گھنٹے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes