کراچی(یو این پی) عالمی شہرت یافتہ قوال اور نعت خواں امجد صابری کی نمازہ جنازہ آج نماز ظہر کے بعد مسجد فرقانیہ لیاقت آباد میں ہوگی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تدفین پاپوش نگر کے قبرستان میں کی جائے گی۔دوسری طرف ان کے بھائی ثروت صابری لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ان کی آمد کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی