کراچی(یو این پی)معروف نعت خواں اور قول امجد فرید صابری کی شہادت پرایم کیو ایم نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ایم کیو ایم کی تمام سیاسی و تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک معصوم شخص کو دن دیہاڑے شہید کر دیا گیا۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ان کو امجد صابری نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ ان کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔اس کی اطلاع اعلیٰ حکام تک بھی پہنچائی گئی لیکن کوئی ایکشن نہ لیا گیا جس کی وجہ سے آج کا سانحہ رونما ہوگیا۔