صدر ممنون حسین کی چینی صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Published on June 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

5
تاشقند (یوا ین پی) ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج ہو گا۔ جس میں پاکستانی کی نمائندگی صدر ممنون حسین کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین اور چینی صدر شی جن پنگ میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ نیو کلئیر سپلائی گروپ کی رکنیت میں امتیاز نہیں برتنا چاہئے۔ صرف بھارت کو رکنیت دینے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا ۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا۔ صدر ممنون حسین نے پاکستان کے لیے ایس سی او کی مستقل رکنیت کے لیے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog